نیو یارک(آئی این پی)ریپبلکن پارٹی کے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے علاقے کرسک میں یوکرینی آپریشن سے تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی ہے،ٹرمپ کا دعوی ہے کہ وہ واحد شخص ہیں جو روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو ختم کر کے عالمی جنگ کو روک سکتے ہیں،ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین روس ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں، لگتا ہے کہ تیسری عالمی جنگ قریب ہے۔ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے کہا کہ اوول آفس پہنچنے سے پہلے صدارتی انتخاب جیتنے کے فورا بعد میں روس اور یوکرین کے درمیان اس خوفناک جنگ کو ختم کر دوں گا اور میں اسے بہت جلد کروں گا۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ مغرب نے جنگ کو انتہا تک بڑھا دیا، پیسکوف نے کہا کہ مغرب کے بہت سے ممالک براہ راست اور سادہ الفاظ میں جنگ کے دہانے تک پہنچ چکے ہیں، کرسک کے علاقے میں ہونے والے آپریشن سے ملتے جلتے حملے یقینا ایسے اقدامات ہیں جو کشیدگی کو مکمل طور پر بڑھاتے ہیں۔ لہذا فکر مند ہونا ناگزیر ہے۔
واحد شخص ہوں جو روس یوکرائن جنگ کو ختم کر کے عالمی جنگ کو روک سکتا ہوں ، ٹرمپ کا دعویٰ
Aug 30, 2024