اسلام آباد(وقائع نگار ) ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں ای سٹیمپنگ شروع کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے گزشتہ روز ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت ریونیو افسران کا اجلاس ہوااجلاس میں پنجاب بینک اور پی آئی ٹی بی کے نمائندے بھی شریک ہوئے اجلاس میں ریونیو کیسز کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گی ہاؤسنگ سوسائٹیز فیس کے آڈٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گی اجلاس میں ریوینیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن تمام سٹیمپ پیپرز آن لائن جاری کرنیاور ریونیو کیسز کو نمٹانے کے حوالے سے اقدامات میں تیزی لانے کے احکامات جاری کیے ہیں اجلاس میں زیر التوا کیسز کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی جائے، ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل جلد از مکمل کیا جائے۔