بلوچستان کی شورش میں بھارت کا ہاتھ ،بڑے پیمانے پر فنڈنگ بھی ہورہی،اکبر ایس بابر

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما  اکبر ایس بابرنے کہاہے کہ بلوچستان کی شورش میں بھارت کا  ہاتھ ہے اور بڑے پیمانے پر فنڈنگ بھی ہورہی ہے اپنے  ویڈیوبیان میں اکبرایس بابر نے کہاکہ بلوچستان کے موجودہ واقعات پر افسوس ہے بدقسمتی سے ہمارے میڈیا پر تجزیوں میں بلوچستان سے متعلق تاریخی حقائق کو نظرانداز کیاجارہاہے،صوبے میں شورش کے پیچھے بین الاقومی سازش اور اس کے مقاصد ہیں،تقسیم برصغیر سے پہلے بلوچستان کی چارریاستیں مکران،لسبیلہ،خاران ،قلات تھیں جو قیام پاکستان کے بعد پاکستان کا حصہ بن گئیں بعد ازاں ان ریاستوں کے معاملے کے بارے میں اس وقت کے وزیراعظم لیاقت علی خان نے کمیٹی بنائی تھی لیکن بدقسمتی سے لیاقت علی خان کی شہادت  کے بعد کمیٹی کی رپورٹ سردخانے کی نذرہوگئی انہوں نے کہاکہ خاص طورپر گوادرکی ترقی کا معاملہ چلنے کے بعد بلوچستان میں شورش بڑھ گئی اوراس میں بھارت کا بڑا ہاتھ ہے اکبرایس بابر نے کہاکہ یقیناًبلوچستان کی سکیورٹی ہمارے سکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے اور اس کے ساتھ سماجی واقتصادی ترقی کے لیے بھی اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن