انسداد ڈینگی کیلئے موثر حکمت عملی تشکیل دے رکھی ہے، سیکرٹری ہیلتھ

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب کی زیر صدرات ڈینگی کی موجودگی صورت حال کا جائزہ اجلاس منعقد ہواجسکا مقصد مون سون کی بارشوں کے بعد انسداد ڈینگی کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بناناتھا ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس میں وزارت صحت کے افسران وفاقی ہسپتالوں کے نمائندے ڈی ایچ او راولپنڈی ایسٹ کی ڈپٹی کمشنر اور اور سی ڈی کے نمائندگان بھی شریک ہوئے وفاقی سیکرٹری ندیم محبوب نے کہا ہے کہ وزارت قومی صحت نے انسداد ڈینگی کیلئے موثر حکمت عملی تشکیل دے رکھی ہے پچھلے سالوں کی نسبت ڈینگی کے کیسز کم رپورٹ ہوے ہیں مارچ 2024 میں انسداد ڈینگی  کیلیے ایڈوائزری جاری کی تھی وزارت صحت نے متعلقہ اداروں کو ڈینگی کی روک تھام کیلیے موثر اقدام کرنے کی ہدایت جاری کی تھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈینگی سے نمٹنے کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی تمام سٹیک ہولڈرز ملکر مون سون کی بارشوں کے بعد لاروا  کی افزایش کو روکنے کیلے تمام تر اقدامات کو یقینی بنائیں انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے رورل اور اربن ایریاز میں ڈینگی کی  ٹیمیں سرویلنس کو یقینی بنارہی ہیں سرویلنس کی ٹیمیں ہاٹ سپاٹس اور لاروا کو ختم کر دیتی ہیں دو سو لیڈی ہیلتھ ورکرز بالخصوص گھر گھر جا کر لاروا کو چیک کرتی ہیںڈینگی سے بچا بارے عوام کو آگاہی بھی دے رہی ہیں ڈینگی سے بچائو کیلئے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں وفاق کے تمام ہسپتالوں کو پیشگی اقدامات کو یقینی بنانے کیلے ہدایت کر رکھی ہے بروقت اور عملی اقدامات کی وجہ سے اب تک انسداد ڈینگی کے مثبت نتائج سامنے آئیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن