کراچی کے ساحلی علاقوں میں نہانے، تیراکی اور غوطہ خوری پر پابندی عائد

کراچی کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر سمندر میں نہانے، تیراکی اور غوطہ خوری پر پابندی لگا دی گئی ۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ساحلی علاقوں میں سمندر میں نہانے، تیراکی یا غوطہ خوری کرنے پر پابندی عائد کی گئی ۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ دفعہ 144 کے تحت ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر بھی 31 اگست تک پابندی عائد کر دی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن