بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیلابی ریلا گیس کی پائپ لائن کو بہا لے گیا جس کے بعد کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق مچ میں 18 انچ گیس پائپ لائن سیلاب سے متاثر ہوئی، گیس پائپ لائن متاثر ہونے سے کوئٹہ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت سمیت مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔