عمر ایوب خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے احتجاج کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا، اپوزیشن لیڈر نے تقریر کے دوران حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی جیل میں سہولیات کا بھی ذکر کیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشان دہی کردی گئی، کچھ دیر معطل رہنے کے بعد اجلاس اجلاس دوبارہ شروع ہوئی تو اپوزیشن لیڈرعمر ایوب خان نے حکومت پر تنقید کے تیر برسا دیے۔پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات کی عدم دستیابی کا مسلئہ اٹھا دیا۔حکومتی بینچز سے جواب آیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولیات دستیاب ہیں، اڈیالہ جیل کو ماسی کا ویڑا بنایا ہوا ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنا ایام قید کا احوال بتایا اور ساتھ ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولیات بھی گنوادیں۔مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی نے طنزکیا کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل کوماسی ویڑا بنایا ہوا ہے۔حنیف عباسی کی تند و تیز تقریر کے دوران پی ٹی آئی اراکین نے نعرے بازی کی تو اپوزیشن کی ہنگامی آرائی کے دوران اسپیکرنے اجلاس پیرکی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن