ایران نے فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہروں اور کیمپوں پر اسرائیلی فوج کے حالیہ حملے قابل مذمت ہیں۔انہوں نے شمال مغربی کنارے کے کئی شہروں میں اسرائیل کے 30 گھنٹے طویل فوجی آپریشن پر تنقید کی جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی اموات اور مکانات اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی ہوئی۔انہوںنے کہا کہ یہ اسرائیلی کارروائیاں فلسطینی شہریوں کے قتل اور ان کے خلاف جرائم کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے ارادے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے حملوں کو روکنے کے لئے فوری اور موثر اقدامات پر زور دیا۔