بلوچستان : انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

Aug 30, 2024 | 16:29

ویب ڈیسک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 26 اگست کی بزدلانہ دہشت گردی کے پس منظر میں سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 29 اور 30 اگست کی رات کیچ، پنجگور اور ژوب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کیچ، پنجگور اور ژوب میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سینیٹائزیشن آپریشن کا مقصد دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور  ہمدردوں کو انجام تک پہنچانا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کے امن، ترقی اور استحکام کے دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں گی۔

مزیدخبریں