ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ،ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.62 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی، مہنگائی کی مجموعی شرح 15.34 فیصد تک آگئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 24 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں ۔ اعدادوشمار کےمطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 9 روپے سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ، ایک ہفتے میں پیاز فی کلو 9 روپے تک مہنگا ہوا، دال چنا 8 روپے تک اور لہسن 10 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 15 روپے سے زیادہ مہنگا ہوا، آلو ، ٹوٹا باسمتی چاول گھی، نمک، مٹن اور بیف مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے سے زیادہ کی کمی ہوئی، فی درجن انڈے 3 روپے تک سستے ہوئے، 20 کلو آٹے کا تھیلے کی فی کلو قیمت میں 16 روپے تک کمی ہوئی، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 3 روپے سے زیادہ کی کمی ہوئی ۔