سعودی عرب کی غزہ کوبھیجے گئے عطیات کی مالیت 185 ملین ڈالرسے تجاوزکر گئی

سعودی عرب کی جانب سے غزہ کو دیئے جانے والے عطیات کی مالیت 185 ملین ڈالرسے تجاوزکر گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیمرون کے دارالحکومت میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 50 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف ہر قسم کے جرائم کی مذمت اور انہیں مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے مختلف سطحوں پر امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے اور امت مسلمہ کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے وسیع افق اور وسیع تر علاقوں میں مشترکہ اسلامی اقدامات کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن