نئے امریکی قونصل جنرل کو سندھ میں خوش آمدید :وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے امریکا کے نئے قونصل جنرل مسٹر اسکاٹ اربام نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے نئے امریکی قونصل جنرل کو سندھ میں خوش آمدید کہا، سندھ صوفی بزرگوں کا صوبہ ہے یہاں آپ کو عزت و احترام کرنے والے لوگ ملیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ موہن جودڑو، تھر، رنی کوٹ اور بہت سارے مقامات گھومنے کے قابل ہیں۔ملاقات کے دوران امریکن قونصل جنرل نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ کہا کہ سندھ ایکسپلورکریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے نئے امریکی قونصل جنرل کو سندھ حکومت کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مراد علی شاہ نے نئے قونصل جنرل کو سندھ آمد پرسندھی ٹوپی اوراجرک کے تحائف دیے۔

ای پیپر دی نیشن