کراچی : بارش کے پانی نے شہر کا نظام درہم برہم کردیا

Aug 30, 2024 | 17:48

ویب ڈیسک

کراچی: مون سون کے آغاز کے ساتھ ہی شہر کا نظام درہم برہم  ہوگیا. مختلف علاقوں میں برساتی پانی جمع ہوگیا ہے۔

کراچی میں جاری چار دن بارش میں گلشن حدید سرفہرست رہا، 170 ملی میٹر بارش نے علاقے کا نقشہ ہی بدل دیا، شہر میں چار دن کی برسات کے بعد سڑکوں پر پانچ، پانچ فٹ جمع پانی انتظامیہ کیلئے بڑا چیلنج بن گیا۔کراچی کے علاقے گلشن حدید میں چار دن میں 170 ملی میٹر بارش ہوئی، انتظامیہ نے معاملہ سنبھال لیا جبکہ قائد آباد میں ساڑھے 90 ملی میٹر برساتی پانی علاقے سے نکلنے کو تیار نہیں۔سرجانی ٹاؤن میں ساڑھے 74 ملی میٹر، ناظم آباد میں 69، بن قاسم میں 56 اور نارتھ کراچی میں 53 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پانی کی نکاسی کیلئے انتظامیہ نے کوششیں بہت کیں لیکن نتیجہ صفر رہے۔اس کے علاوہ اولڈ سٹی ایریا میں بارش تو زیادہ نہیں ہوئی لیکن گٹروں سے ابلتا پانی برساتی بوندوں سے ملاپ کے بعد علاقوں میں گندے جوہر میں تبدیل ہوگیا جبکہ کورنگی میں چاردن میں 46 ملی میٹر برسات اور 50 ملی میٹر سیوریج کا پانی علاقے کو نالے کی شکل دے گیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ساڑھے 25، ماڑی پور میں 24 اور گڈاپ میں سب سے کم 13 ملی میٹر بارش ہوئی لیکن نکاسی آب سے متعلق سب سے زیادہ مشکلات اور چیلنجز کا سامنا بھی عوام اور انتظامیہ کو انہی علاقوں میں ہے۔

بعدازاں برساتی پانی سڑکوں پر آنے سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہے اور مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں. موٹر سائیکل سوار اور پیدل چلنے والوں کی زندگی خطرے میں ہے۔

مزیدخبریں