ڈومیسٹک صارفین کی طرح انڈسٹری کے لئے بھی بجلی بلو ں میں پائیدارریلیف چاہتی ہوں:مریم نواز

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ترقی پسند صنعتکاروں کے ساتھ مل کر پنجاب میں صنعتی انقلاب لائیں گے، سیاسی وابستگیوں سے بالاترہو کر انڈسٹری کے لئے این او سی کی اجازت دی۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے انٹر پرنیورز آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کے لئے اعلی سطح کمیٹی بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ علی عالم قمرکو متفقہ طورپرفوکل پرسن مقرر کردیا گیا۔وزیراعلی مر یم نوازشریف نے انٹرپرنیورز آرگنائزیشن کے صوبہ سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ پنجاب کی انڈسٹری کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لئے تجاویز اور سفارشات اوربراہ راست ٹرانسمیشن لائن بچھا کر پنجاب کی انڈسٹری کو سستی بجلی فراہم کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے غیر قانونی مشینیں لگا کرغیر معیاری ایرانی تیل بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ صنعتکاروں کا پنجاب کے لئے 300 بلین ڈالر کی جی ڈی پی ٹارگٹ حاصل کرنے کے عزم کو وزیراعلی پنجاب نے سراہا۔مریم نواز نے کہا کہ ڈومیسٹک صارفین کی طرح انڈسٹری کے لئے بھی بجلی بلو ں میں پائیدارریلیف چاہتی ہوں۔ محض رسمی ملاقات نہیں بلکہ ہم انڈسٹری میں حقیقی تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔ وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ وزارت اعلی چیلنجنگ جاب ہے. 14 کروڑ لوگوں کی ذمہ داری کے احساس سے رات کو نیند بھی نہیں آتی، پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنانا چاہتے ہیں، ایزآف ڈونگ بزنس کو نافذ کریں گے، نوازشریف آئی ٹی سٹی میں دنیا بھر سے نمایاں ادارے آرہے ہیں۔وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ حالات کو رات بھر میں نہیں بدلا جاسکتا لیکن بدلنے کا عزم او رحوصلہ موجود ہے۔ انڈسٹریلسٹ سے مل کر حالات کو بدلیں گے۔ انڈسٹریل سٹیٹس کو رئیل سٹیٹ کا بزنس بننا افسوسنا ک ہے۔ سپیشل اکنامک زونز پر چارجز لینے کا کیا جواز، پلاٹ لیں اور 3ماہ کے اندر تعمیر شروع کریں۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں بے پناہ مواقع پنہاں ہیں. انڈسٹری کے پلگ اینڈ پلے یونٹ بنانا چاہتے ہیں۔ انڈسٹری سے مل کر ٹیوٹا کے کورسز ری ڈیزائن کررہے ہیں۔ تربیت یافتہ ہنر مند انسانی وسائل نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی ا نڈسٹری میں بھی کام کرسکیں گے۔وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ ہماری معیشت کی لائف لائن ہے، مقامی سطح پر برآمدات بڑھانے کے لئے تمام سہولتیں دیں گے۔ ترقی پسند انڈسٹریلسٹ سے مل کر پنجاب میں صنعتی انقلاب لائیں گے۔ سیاسی وابستگیوں سے بالاترہو کر انڈسٹری کے لئے این او سی کی اجازت دی۔اس موقع پرعلی عالم قمر نے کہا کہ مریم نوازشریف کی صورت میں پنجاب کو پہلی صنعت و تجارت دوست وزیراعلی ملی ہے۔ 6 ماہ میں بجلی ریلیف، سولر، ہیلتھ ایجوکیشن سمیت درجنوں منصوبے بجائے خود ریکارڈ ہیں۔ مریم نوازجدت پسند اکنامک لیڈرہیں۔صنعت کار نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں انڈسٹری تیزی سے فروغ پا رہی تھی پھر زوال پذیر ہوتی چلی گئی۔ ایران سے غیر قانونی اورغیر معیاری آئل آنے سے ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے۔ پہلی مرتبہ کسی سی ایم نے نہ صرف بات سنی بلکہ فوری مسائل حل کرنے کاحکم بھی دیا۔ انٹرپرنیورز آرگنائزیشن کے وفد میں سیمنٹ، ٹیکسٹائل، آئی ٹی،آئل اینڈ پٹرولیم، کیمیکل، ٹورازم او ردیگر سے متعلق صنعتکار شامل تھے۔سینئرمنسٹر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ ملک، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن