برے وقت میں جو پارٹی چھوڑ گئے ان کیلئے پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں: بانی پی ٹی آئی

Aug 30, 2024 | 18:05

ویب ڈیسک

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ برے وقت میں جو پارٹی چھوڑ گئے ان کیلئے پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برے وقت میں جو پارٹی چھوڑ گئے ان کیلئے پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں، مجھے پتہ ہے برے وقت میں کون سے لوگ چھوڑ کر گئے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بہت کم ایسے لوگ ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کو مجبوری میں چھوڑا، کسی کا نام نہیں لیتا جو سیدھا سادا پارٹی کو چھوڑ کر گئے ہیں ان کو واپس نہیں لوں گا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ جنہوں نے مشکل وقت گزارا اور پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے وہ تسلی رکھیں۔

مزیدخبریں