شدید بارشوں کے بعد حب ڈیم مکمل بھرنے میں صرف 1 فٹ پانی کی گنجائش باقی رہ گئی ہے، کسی بھی وقت اسپیل وے سے پانی کا اخراج شروع ہوسکتا ہے۔
ایکسیئن ایریگیشن حب عبدالجبار زہری کا کہنا ہے کہ حب ڈیم مکمل بھر جانے میں مزید 1 فٹ پانی کی گنجائش باقی رہ گئی ہے اور ڈیم میں پانی کی سطح آب 338 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مزید بارشیں ہوئیں تو حب ڈیم مکمل بھر جائےگا اور کسی بھی وقت حب ڈیم کے اسپیل وے سے پانی کا اخراج شروع ہو سکتا ہے۔
عبدالجبار زہری نے ہدایت کی ہے کہ حب ندی کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقلی کیا جائے، ندی کے اطراف میں رہنے والے محتاط رہیں۔
ڈیم انتظامیہ کے مطابق 339 فٹ پر ڈیم مکمل طور بھر جائےگا جس سے کراچی اور حب کے شہریوں کے لیے ڈھائی سال تک کا پانی ڈیم میں ذخیرہ ہو جائےگا