روس: جزیرہ نما کامچٹکا میں 5.9 شدت کا زلزلہ

روس کے جزیرہ نما علاقے کامچٹکا کے مشرقی ساحل پر 5.9 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) کے مطابق زلزلہ کامچٹکا کے مشرقی ساحل پر 51 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا ہے۔

ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 17 اگست کو بھی اس علاقے میں 51 کلو میٹر کی گہرائی میں ایک زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی تھی

ای پیپر دی نیشن