نیشنل گیمز میں شریک کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کا فیصلہ

Aug 30, 2024 | 22:50

ویب ڈیسک

سندھ حکومت نے نیشنل گیمز میں شریک کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

35 ویں نیشنل گیمز کے انعقاد کے حوالے سے وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عابد قادری، سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کراچی میں 35 ویں قومی کھیلوں کے انعقاد کی منظوری دے دی اور اجلاس میں نیشنل گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریب کے لئے مختلف اسٹڈیم کے دورے کرنے سمیت شریک کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیر کھیل محمد بخش مہر نے کہا کہ نیشنل گیمز کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے اور گیمز کی ٹارچ ریلے کے افتتاح کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مدعو کریں گے۔

صدر پاکستان اولمپک سید عابد قادری نے اس موقع پر کہا کہ باہمی مشاورت سے نیشنل گیمز کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا اور گیمز کی سیکیورٹی میں اداروں کے ساتھ اسکاؤٹس کی بھی خدمات لی جائینگی

مزیدخبریں