سیکیورٹی فورسز کے وادی تیراہ خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 12 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا .جس میں 12 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 12 خوارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔ آپریشن سے فتنہ الخوارج اوراس سے وابستہ تنظیموں کوبڑا دھچکا لگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اگست سے کارروائیوں میں اب تک 37 دہشت گرد جہنم واصل اور14 زخمی ہوچکے ہیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن امن کی بحالی اورخوارج کے خاتمے کے لیے جاری رہیں گے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسزملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔