وزیراعظم محمد شہبازشریف جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورپھول پیش کیے۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کی آمد کا خیر مقدم کیا۔وزیراعظم شہبازشریف اورمولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ تھے۔جے یو آئی ف کی جانب سے ملاقات میں مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا اسعد محمود، محمد اسلم غوری، مولانا عبید الرحمان اورغلام علی، مولانا جمال الدین، مفتی ابراراحمد، جلال الدین ایڈوکیٹ موجود تھے۔