محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں رات میں تیز بارش کا امکان ہے۔کراچی سے محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں ہفتہ 31 اگست تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔48 سال بعد بحیرہ عرب میں اگست کے دوران سمندری طوفان تشکیل پا گیا۔ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کرکے سمندری طوفان اسنی بن گیا۔ اس سسٹم کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں 31 اگست تک وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ شدید موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے مختلف مقامات پر آج سے یکم ستمبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہسکتی ہیں۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں رات میں تیز بارش کا امکان:محکمہ موسمیات
Aug 30, 2024 | 23:25