بھارت سے کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں مگر تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے: صدر

Dec 30, 2008

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں مگر تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کہی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت پاکستان بھارت کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بھارت کشیدگی کم کرانے کے لئے دوست ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ صدر نے کہا کہ بھارت ثبوت فراہم کرے گا تو کارروائی ضرور کریں گے لیکن پراپیگنڈا سے گریز کرنا چاہئے‘ ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے صدر سے کسی شیڈول کے بغیر ملاقات کی۔
مزیدخبریں