محکمہ زکوٰة و عشر پاکستان کے مفلوک الحال ملازمےن کی پریشانی

مکرمی! 1980مےں محکمہ زکواة و عشر قائم کےا گےا جس مےں مستقل ملازمےن کے ساتھ ساتھ بعد مےں کنٹرےکٹ پر بھی ملازمےن بھرتی کئے گئے ، مگر اےک طوےل عرصہ گزرنے کے باوجود تا حال محکمہ زکواة وعشر مےں کنٹرےکٹ ملازمےن مستقل نہ کئے گئے ، ستم بالائے ستم ےہ ہے کہ کنٹرےکٹ ملازمےن کی تنخواہےں اتنی قلےل ہےں کہ جہاں وزےر اعظم صاحب نے کم سے کم تنخواہ 6000/-روپے ماہانہ مقرر کر رکھی ہے اسی ملک پاکستان مےں اس محکمہ کے ملازمےن مےں کلرکوں اور آڈٹ اسسٹنٹ کی تنخواہ5000/-روپے ، آڈےٹر کی 5250/- روپے اور آڈٹ آفےسر کی تنخواہ 7500/-روپے ماہانہ ہے ، مہنگائی کے اس دور مےں اتنی قلےل تنخواہوں کی وجہ سے ہماری مالی پوزےشن انتہائی خستہ ہے بلکہ پاکستان بھر کے 4537ملازمےن مےں سے اکثر کے گھروں مےں فاقہ تک کی نوبت رہتی ہے۔
چند روز قبل وزےر اعلیٰ پنجاب جناب مےاں محمد شہباز شرےف نے صوبہ بھر کے تمام کنٹرےکٹ ملازمےن کو مستقل کرنے کا اعلان کےا مگر شومئی قسمت کہ وفاقی حکومت کے بعد پنجاب حکومت نے ڈےڑھ لاکھ ملازمےن کو مستقل کرتے ہوئے محکمہ زکواة پنجاب کے 2750ملازمےن کو نظر انداز کرتے ہوئے اُنہےں اپنے ہی رحم و کرم پر چھوڑ دےا۔ گزارش ہے کہ ہمیں بھی مستقل کیا جائے۔جملہ سٹاف محکمہ زکواة و عشر مےانوالیملک وقاص احمد0300-6099766

ای پیپر دی نیشن