صبر سے کام لین، نوازشریف اور الطاف حسین کی اپنے پارٹی کارکنان کو ہدایت۔

متحدہ قومی موومنٹ کےقائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان، حق پرست سینیٹرز، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت تمام ذمہ داروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کے نامناسب بیانات اور ذاتی حملوں کے جواب میں ہرگز اشتعال اور غصہ میں نہ آئیں اور صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے بردباری کا مظاہرہ کریں اور بیانات میں شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ دوسری طرف مسلم لیگ نون کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق قائد نواز شریف نے اپنے کارکنوں اور قائدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایم کیو ایم کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

ای پیپر دی نیشن