آسٹریلیا میں بڑے پیمانے پرسیلاب نے تباہی مچا دی، ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔

آسٹریلین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیلاب نے ہزاروں کی تعداد میں گھراوردرجنوں سڑکوں کو نقشے سے مٹا دیا ہے، ریسکیو ٹیموں نے متاثرین سیلاب کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جہاں لوگ عارضی رہائشگاہوں میں قیام کرنے پر مجبورہیں، متاثرین سیلاب کا کہنا ہے کہ اس بار کرسمس کے موقع پر وہ اپنی روایتی خوشیوں سے محروم رہے، آسٹریلیا کے حکام کے مطابق یہ تاریخ میں پہلا سیلاب ہے جس سے آسٹریلیا کا انفراسٹرکچر تباہ ہوا اور ایک ارب آسٹریلین ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے،

ای پیپر دی نیشن