آج لاہور، گوجرانوالہ، راولپندی، اسلام آباد، پشاور، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان، اور کشمیرمیں بعض مقامات پر بارش ہوئی اور یہ سلسلہ اس وقت بھی وقفے وقفے سے جاری ہے،لاہور میں اب تک سات ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرکے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم صوبہ سندھ کے بیشتتر علاقوں میں موسم بدستور خشک رہے گا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش لاہور میں تیرہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آج ریکارڈ کیے گئے سب سے کم درجہ حرارت کے مطابق پارا چنار میں منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،اس کے علاوہ قلات میں منفی آٹھ، کوئٹہ اور گوپس میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اسلام آباد میں پانچ، لاہور چار، مظفرآباد چھ، ملتان میں پانچ اور فیصل آباد میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے