آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردارعتیق احمد نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو بنجربنانا چاہتا ہے اور پاکستان کےحکمران جوابی حکمت عملی تیار کرنے کی بجائے باہمی جھگڑوں میں الجھے ہیں۔

Dec 30, 2010 | 19:13

سفیر یاؤ جنگ
لاہور کے مقامی ہوٹل میں مسلم کانفرنس لاہور کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سردارعتیق احمد نے کہا کہ بھارت کشمیر کی طرف سے آنے والے دریاؤں پر دو سو ڈیمز تعمیر کرنے کے ساتھ دریائے چناب پر بھی ڈیم تعمیر کر رہا ہے، اس مقصد کے لیےبھارت نے چناب پاور پراجیکٹ کے نام سے ایک ادارہ بھی قائم کر دیا ہے۔ انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت میں کھڑے ہوکر کشمیر کی بات کی ۔ سردار عتیق احمد نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ کے لیے آزاد کشمیر حکومت زمین نہیں دے رہی ، وہاں پر بایئس فٹ تک سرنگیں بھی مکمل ہو چکی ہیں۔ منگلا کی توسیع سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اور وہاں کی آبادی کی نوآباد کاری کا معاملہ اکٹھے مکمل ہونا چاہیے تھا لیکن مقامی آبادی کے مسائل ابھی تک حل نہیں ہوئے۔
مزیدخبریں