مسلم لیگ کے ایک سوچارسال مکمل ہونے پرلاہورمیں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہیں،اگر مارشل لا ء لگانے والوں اور آئین توڑنے والوں کامحاسبہ نہ کیا تو ملک مزید برباد ہو گا۔ عوام کی طاقت سے پاکستان میں بہنے والی الٹی گنگا کو سیدھا کرینگے۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اور مارشل لا ء کا متحمل نہیں ہو سکتا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانی ہے۔ہم کمزور لوگ ہیں ، ہم نے بہت غلطیاں کی ہوں گی اور شاید اب بھی ہو رہی ہوں گی۔ہماری جدوجہد کیاہےہم نے غلطیوں سے کیا سبق سیکھاہےآج مارشل لا کا نتیجہ ہم سب کے سامنے ہے ،ہم نے بنگلا دیش بننے سے بھی سبق نہیں سیکھا،اب بلوچستان میں بھی ایسی ہی کارروائیاں جاری ہیں۔ہمیں پاکستان پر قابضین سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے،اس ملک پرصرف پاکستان کے سترہ کروڑ عوام کا غلبہ ہونا چاہئے۔