کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ڈھائی سال بعد بارہ ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد عبورکرگیا ۔ لاہورسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رحجان رہا

Dec 30, 2010 | 21:25

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور بینکنگ سیکٹر کی جانب سے زبردست سپورٹ کے باعث انڈیکس سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو پینتالیس پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزاراکتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ ملکی اور غیر ملکی مالیاتی اداروں کی جانب سے نئی خریداری کی بدولت مارکیٹ کا مجموعی کاروباری حجم پانچ کروڑ شئیرز اضافے کے بعد چودہ کروڑ شئیرز رہا۔ لاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی رہی دیکھنے میں آئی اور مارکیٹ چوالیس پوائنٹس کے ساتھ تین ہزار سات سو اکتیس پوائنٹس پر بند ہوئی۔ مارکیٹ میں کل ایک سو چھبیس کمپنیوں کے ستاون لاکھ پینتالیس ہزار ایک سو اڑتیس شیئرزکا کاروبار ہوا۔ باون کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، چودہ کمپنیوں کے شیئرزمیں کمی جبکہ ساٹھ کمپنیوں کےشیئرزمیں استحکام رہا۔
مزیدخبریں