فوجی حملے میں پینتیس افراد کی ہلاکت کے خلاف ترکی کے شہر استنبول میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے سڑکوں پر مارچ کیا اور حکومت کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ دوسری جانب ترک فوج کے مطابق حملہ کرد باغیوں کے خلاف کیا گیا جبکہ حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملے میں مرنے والے والے تمام افراد سمگلرز تھے جنہیں فوج نے شدت پسند سمجھ کر نشانہ بنایا۔