پولیس کےمطابق دھماکا ارباب کرم خان روڈ پر واقع سابق وفاقی وزیرنصیر مینگل کے بیٹے شفیق مینگل کے گھر کےباہر ہوا۔ جس میں نو افراد جاں بحق اور تئیس زخمی ہوگئے،پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، دھماکےسےکچھ دیرقبل شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشن نذیراحمد کرد کےمطابق دھماکا خیزمواد گاڑی میں رکھا گیا تھا۔ علاقے میں اندھیرا ہونےکےباعث امدادی ٹیموں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دھماکے سے قریبی
عمارتوں کےشیشےٹوٹ گئےاور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ صدرآصف علی زرداری نےکوئٹہ دھماکےکی مذمت کرتےہوئےقیمتی جانوں کےضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نےواقعے کا نوٹس لیتےہوئےآئی جی بلوچستان سےدھماکےکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔