لاہور (کامرس رپورٹر) پولٹری مافیا نے ملی بھگت کرکے گزشتہ 22 دنوں میں ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 40 روپے اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں 11روپے کا ہوش ربا اضافہ کردیا ہے۔ جس سے ایک کلو برائلر گوشت کی قیمت 148 سے بڑھ کر 188 روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 92 روپے سے بڑھ کر 103 روپے ہوگئی ہے۔ گزشتہ سال اتنی مدت میں ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 139 روپے تھی جبکہ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 81 روپے تھی۔ ایگری فورم پاکستان کے چیئرمین ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ بعض انتہائی مضبوط سیاسی پولٹری کاروبار میں شامل ہوگئے ہیں اور پولٹری سیکٹر پر ان لوگوں کی اجارہ داری قائم ہوگئی ہے جو پولٹری نرخوں میں اپنی من مانیاں کر رہے ہیں۔ کمپیٹیشن کمشن کی تحقیقات کرکے اور پولٹری کاروبار میں گٹھ جوڑ کا سراغ لگائے۔