توہمات

Dec 30, 2012

مراسلات

مکرمی ! اس وقت ماہ صفر جو اسلامی سال کا دوسرا مہینہ ہے جاری ہے۔ ضروری ہے کہ اس مہینے کے حوالے سے توہمات کا ازالہ کیا جائے -1 بعض لوگ اس ماہ یعنی صَفر میں شادی کرنے کو صِفر ”0“ سمجھتے ہیں کہ بیاہ برباد ہو گا۔ یہ بالکل غلط اور باطل ہے -2 کچھ افراد پہلی 13 تاریخوں کو منحوس قرار دیتے ہیں یہ بھی غلط ہے -3 ماہ صفر کے بارے میں اہل عرب کے ہاں زمانہ¿ جاہلیت سے اسے منحوس سمجھا جاتا تھا اور موجودہ عہد میں جبکہ اسلام جیسا دین برحق موجود ہے بعض ناواقف اور جاہل لوگ اس مہینے کے بارے میں اکثر توہمات رکھتے ہیں جس کی کوئی اصل نہیں۔ یاد رہے ایک حدیث جو حضرت جابرؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا ”صفر اور غول بیابانی سب خیالات ہیں انکی کوئی حقیقت نہیں“ (مسلم شریف) ۔ اس حدیث سے ماہ صفر کی حقیقت عین واضح ہو جاتی ہے۔ (اسد سعید قریشی ۔ سمندری، 0301-7051207)

مزیدخبریں