ٹانک (آن لائن) ٹانک کے گا¶ں سوژہ سے 8 مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا۔ ٹانک شہر سے تقریباً 12 کلومیٹر دور گا¶ں سوژہ میں گورنر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نیا ٹیوب ویل لگانے کا کام کرنے والے 8 مزدوروں کو یرغمال بنانے کے بعد نامعلوم مقام کی جانب اغوا کر لیا ہے۔ غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق 6 افراد کو اغوا کاروں نے چھوڑ دیا ہے لیکن مغوی واپس نہیں پہنچ سکے۔