تیل و گیس کی تلاش کیلئے پہلی بار جدید طیارے کا استعمال کیا جائیگا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ ملک میں تیل و گیس کی تلاش کے لئے پہلی بار جدید طیارے کا استعمال کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ طیارے کی مدد سے فضا میں ہی تیل و گیس کے لئے سیسمک سروے کیا جائے گا۔ اس ٹیکنالوجی سے گیس کی تلاش کے لئے سروے کا کام 6گنا کم وقت میں ہو پائے گا۔ تیل و گیس سے متعلق سروے کی لاگت 85 فیصد کم ہو جائے گی۔ فاران بلاک میں تیل و گیس کی تلاش کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...