لاہور (نیوزرپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس پنجاب نے قرار دیا ہے کہ اگر حکومت پنجاب اور بیوروکریسی نے مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو 7 جنوری سے 19 جنوری تک ہر منگل اور جمعہ کے روز بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور اگر پھر بھی حکومت پنجاب اور بیوروکریسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی تو 22 جنوری کو پورے پنجاب کے ایک لاکھ سے زائد پیرا میڈیکس گریڈ 1 تا 17 اور ہیلتھ سپورٹنگ سٹاف وزیرِ اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے ایک بار پھر احتجاجی دھرنا دیں گے اور یہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک پیرا میڈیکس گریڈ 1 تا 17 اور ہیلتھ سپورٹنگ سٹاف کے مطالبات کے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوں گے اور اب دھرنا م¶خر نہیں ہو گا۔ لاہور میں صوبائی جنرل کونسل اور ڈویژنل / ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اہم اجلاس ہوا جس میں رہنما¶ں میاں خالد محمود، شعیب انور، حافظ دلاور حسین سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور صوبائی قائد ین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب حکومت اور بیوروکریسی پر شدید تنقید کی گئی کہ 19 دسمبر کے احتجاجی دھرنے کے 10 روز گزرنے کے باوجود ابھی تک پیرامیڈیکس گریڈ 1 تا 17 اور ہیلتھ سپورٹنگ سٹاف کے مطالبات جوں کے توں ہیں۔ ابھی تک کسی ایک بھی مطالبے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پنجاب حکومت اور بیوروکریسی مسائل حل کر نے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔