برلن (اےن اےن آئی) سائنسی تحقیق میں کہا گےا ہے کہ ہر سال کی طرح سال 2012ءمیں بھی کی گئی تمام پیش گوئےاں غلط ثابت ہوئےں، ہر برس کے آغاز سے قبل قدرتی آفات، عالمی رہنما¶ں کے قتل اور بہت سے دیگر واقعات کے بارے میں پیشگوئیاں کر دی جاتی ہیں، 2012ءکے بارے میں بھی کئی پیشگوئیاں کی گئیں تھیں جو اب تک سچ ثابت نہےں ہو سکےں۔ جرمن شہر روسڈورف میں قائم ایک سائنسی تحقیق کی سوسائٹی کے مطابق قدیم مایا کیلنڈر میں پےشگوئی کی گئی کہ 21 دسمبر 2012ءکو دنیا تباہ ہو جائے گی تاہم دنیا چلتی رہی۔ 2012ءکے لئے کی جانے والی صرف یہی پیشگوئی غلط ثابت نہ ہوئی بلکہ کئی دیگر دعوے بھی رفتہ رفتہ جھاگ کی طرح بیٹھتے چلے گئے۔