کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاﺅن میں کھڑی گاڑی میں دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔ ایس پی کورنگی چودھری اسد کا کہنا ہے کہ گاڑی میں گیس سلنڈر موجود نہیں تھا لگتا ہے گاڑی میں کریکر پھٹا ہے۔ مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔