امریکہ الزامات سے گرےز،مثبت اور تعمیری رویہ اپنائے،اےران


نےوےارک (اےن اےن آئی) اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مجوزہ مذاکرات کے بارے میں امریکہ کی جانب سے مثبت اور تعمیری رویہ اپنانا اورایران کی جانب سے مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی کوششیں، اس خطے میں امن و استحکام کے قیام کا باعث بنیں گی، غےرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مجوزہ مذاکرات سے قبل ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکی اخبار کے بے بنیاد دعووں کے جواب میں بیان جاری کرکے کہا یہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ ہمیشہ مذاکرات سے قبل بعض افراد کی جانب سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف بے بنیاد دعوے پیش ہو جاتے ہیں اور ایران کے خلاف تشہیراتی جنگ کا آغاز ہوتا ہے۔ اس سلسلے میںامریکی اخبار نے”ایٹمی ایران کے اقتصادی چیلنجوں“ کے زیرعنوان مضمون شائع کرکے بنیاد دعووں کے ذریعہ ایران اور سعودی عرب کے ایٹمی مقابلے کے نتائج کا جائزہ لیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے اس مضمون کے جواب میں ایران اورسعودی عرب کے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا جھوٹی کہانیاں پیش کرنے کا اصل مقصد، صہیونی حکومت کے ایٹمی ذخیروں اور فلسطین پرغیرقانونی قبضے سے عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن