انقرہ (ثنا نیوز) ترکی کے صدر عبداللہ گل نے بنگلہ دیش کے صدر ظل الرحمان سے مطالبہ کیا ہے کہ متحدہ پاکستان کی حمایت کرنے پر گرفتار اپوزیشن رہنماﺅں کو فوری رہا کریں۔ ترک صدر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ کئی اہم ترک شہریوں نے ان سے ملاقات میں اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سابق امیر 91سالہ پروفیسر غلام اعظم اور ان کے ساتھیوں کو پھانسی دے دی جائے گی۔ ان شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ترک حکومت بنگلہ دیش میں جاری ان انتقامی کارروائیوں کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
بنگلہ دیش متحدہ پاکستان کی حمایت پرگرفتار اپوزیشن رہنماﺅں کو رہاکرے:ترک صدر
Dec 30, 2012