2012ئ: قومی ہاکی ٹیم کا آغاز مایوس کن‘ اختتام شاندار رہا

Dec 30, 2012

لاہور (چودھری اشرف) پاکستان ہاکی ٹیم نے 2012ءکے سال کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا تھا تاہم اس نے سال کا اختتام انتہائی شاندار کیا ہے۔ 2012ءکے آغاز پر قومی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ 9 تھی جبکہ سال کے اختتام پر 5 رہی ہے۔ قومی ٹیم نے 2012ءکا آغاز اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ سے کیا تھا جس میں چھ میچوں میں سے صرف میں ایک جیتا اور ساتویں نمبر پر رہی ۔ جون 2012ءمیں قومی ہاکی ٹیم یورپ کے دورہ پر گئی جہاں چار میچوں میں سے 2 میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ برابر رہا۔ 30 جولائی سے 11 اگست تک لندن اولمپک میں شرکت کی اورتین میچوں میں کامیابی 2 میں شکست جبکہ ایک برابر ہوا اورساتویں پوزیشن حاصل کی۔ نومبر میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا میں انٹرنیشنل سپر سیریز کھیلی اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔میلبورن میں چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے 6 میچ کھیلے‘تین میں کامیابی اور تین میں ناکامی کے ساتھ برا¶نز میڈل جیتا۔ آخری ٹورنامنٹ پاکستان ٹیم نے قطر کے شہر دوحہ میں کھیلا جس میں پاکستان ٹیم نے بھارت کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستان ٹیم نے سال بھر میں 32 میچز کھیلے جس میں سے 13 میں کامیابی اور 16 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ تین میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوئے۔ 

مزیدخبریں