سڈنی (آئی اےن پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹےم کے بلے باز مائیک ہسی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے مائیک ہسی نے کہا کہ وہ اب زیادہ وقت اپنے خاندان کے ساتھ گزاریں گے اور 3 جنوری سے شروع ہونے والا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اور ان کا آخری ٹیسٹ ہوگا تاہم سری لنکا اور وےسٹ انڈیز کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کھیلوں گا۔ ہسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلیا اپنے ایک تجربہ کار بلے باز سے محروم ہوگیا ہے کیونکہ رواں ماہ کے شروع میں رکی پونٹنگ نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔