پاکستان بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا‘ شعیب ملک‘ محمد عرفان قومی سکواڈ میں شامل‘ پلان کے تحت کھیلیں گے: مصباح الحق

لاہور+چنائی (کامرس رپورٹر+نیوز ایجنسیاں) پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج چنائی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ سال بعد باہمی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلی جا رہی ہے، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔ بھارتی ٹیم گزشتہ تین برس سے پاکستان کے خلاف ون ڈے میچوں میں ناقابل شکست ہے۔ گرین شرٹس نے آخری بار 2009ءمیں سینچورین کے مقام پر بھارتی سورماﺅں کے خلاف 54 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کھلاڑی بھرپور فارم میں نظر آ رہے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کانٹے دار ہو گی۔، میچ کی سنسنی خیزی کی وجہ سے کئی شائقین دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے جان کی بازی بھی ہار گئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ با¶لر محمد عرفان اور شعیب ملک کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لےا گےا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹےم کے ٹےسٹ اور ون ڈے کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ون ڈے مےں نئے اور منفرد پلان کے تحت کھیلیں گے اور کامیاب ہو کر عوام کو نئے سال کا تحفہ پیش کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ بھارتی ٹیم کی کارکردگی ہماری نظروں کے سامنے ہے اور اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ون ڈے میں بھارت کیخلاف ٹیم کی تیاری کی گئی ہے اور مجھے اس بات کا بہت زیادہ یقین ہے کہ ہم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔کوشش ہے کہ ون ڈے میں کامیابی حاصل کر کے قوم کو نئے سال کا تحفہ دیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان چنائی ون ڈے بارش کے باعث متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ پاکستان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں یہ واحد میچ ہے جو صبح کے وقت شروع ہو گا۔ بھارتی شہر چنائے میں کل رات سے موسلادھار بارش کے باعث پہلا ون ڈے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن