جمہوری حکومت تمام علاقوں کی مساویانہ ترقی پر یقین رکھتی ہے: زرداری


کراچی (آن لائن) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت تمام علاقوں کی مساویانہ ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ وہ نوڈیرو میں سندھ اسمبلی کے سابق رکن محمد شیخ سے باتیں کر رہے تھے۔ صدر نے کہا کہ تاجر برادری کو بارش سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں حکومت کا ہاتھ بٹانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کے نظام کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے جبکہ کسانوں کو ہرممکن سہولت فراہمی کے لئے مربوط کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...