خسرہ سے میرپور ماتھیلو میں مزید 4بچے دم توڑ گئے، گڑھ مہاراجہ میں بھی ایک جاں بحق

Dec 30, 2012


گھوٹکی+ گڑھ مہاراجہ (نوائے وقت نیوز+ نامہ نگار) میرپور ماتھیلو میں خسرہ سے مزید 4 بچے دم توڑ گئے جس سے جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد 101 ہوگئی ہے جبکہ وبا پنجاب کے علاقہ گڑھ مہاراجہ اور گردونواح میں بھی پھیل گئی ہے۔ ڈی ایچ او میرپور سکندر شاہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں خسرہ کی ویکسینیشن دینا شروع کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر خسرہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سیکرٹری صحت آفتاب کھتری ماہر ڈاکٹروں کے ہمراہ شکارپور پہنچ گئے ہیں۔ سندھ کے 7 اضلاع میں خسرہ سے بچاﺅ مہم جاری ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ سندھ کے مطابق خسرہ کی وباءسے اب تک 56 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں اور خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد 435 ہوگئی ہے۔ گڑھ مہاراجہ میں خسرہ کی وبا کئی بچے متاثر، ایک اور جاں بحق ہوگیا۔ انتظامیہ نے موذی مرض سے نمٹنے کیلئے کوئی پلان ترتیب نہیں دیا۔ تفصیلات کے مطابق کئی بچے متاثر ہوئے ہیں۔ 5 مرلہ سکیم روڈ و سلطان کے رہائشی ملک حنیف کا ڈیڑھ سالہ بچہ اس موذی مرض سے جاں بحق ہو گیا تھا۔

مزیدخبریں