لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جمہوری وطن پارٹی کے رہنما طلال بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان اور مرکز میں موجود تمام گند کو ہٹانا ضروری ہے۔ بلوچستان میں الیکشن کے دوران دھاندلی کا خدشہ ہے۔ لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کے صرف دو ہاتھ ہیں ان کے پاس جادو کی چھڑی نہیں جس کی مدد سے وہ بلوچستان سے ایف سی اور فوج کو نکال سکیں، چار ماہ قبل ڈیرہ بگٹی میں نوگو ایریاز ختم کرنے کا حکم دیا گیا مگر کسی نے کچھ نہیں کیا۔ بیرونی قوتوں نے ہمارے ہر محکمے کو مفلوج کر دیا، افراتفری کا عالم ہے۔وہ آج لاہور میں ہونے والے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔