سیالکوٹ: دھند کے باعث بس الٹ گئی، 2 طالبات جاں بحق، 25 زخمی


سیالکوٹ +چونڈہ (نامہ نگاران) دھندکے باعث پرائیویٹ کالج کی بس الٹنے سے دو طالبات جاں بحق اور پچیس زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بس سرحدی قصبہ چونڈہ سے طالبات کو لے کر شہر آرہی تھی کہ تھانہ کینٹ کے علاقہ خواجہ صفدر روڈ پر دھند کے باعث تیز رفتار بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 27 طالبات شدید زخمی ہو گئیں جن میں سے دو طالبات مصدقہ امان اور نورین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ زخمی طالبات کو علامہ اقبال میموریل ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ حادثہ کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ڈی سی او سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل اور اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ مظہر اقبال نے بھی ہسپتال کا دورہ کرکے زخمی طالبات سے حادثہ کی تفصیلات حاصل کی ہیں۔ ڈی سی او سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل نے ہسپتال میں زیر علاج زخمی طالبات کے مفت علاج معالجہ کے احکامات جاری کئے جبکہ واقعہ کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف ڈی سی او کے حکم پر پولیس تھانہ کینٹ نے باقاعدہ مقدمہ بھی درج کر لیا اور کارروائی شروع کر دی ہے ۔ علاوہ ازیں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عبدالمجید نے بھی حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا اور زیرعلاج طالبات کے علاوہ دیگر مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ادویات سیالکوٹ چیمبر کی طرف سے فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ دریں اثناءمسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ میں بس حادثہ میں زخمی ہونے والی طالبات کی عیادت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...