لاہور (آئی این پی) ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ آمریت کا کوئی امکان نہیں مگر جمہوریت کا بھی اللہ ہی حافظ ہے، کس جماعت کو کون سپورٹ کرتا ہے کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔ ٹیلی فونک گفتگو میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ آصف زرداری اپنی کرپشن اور صدارت بچانے کیلئے پارٹی کے لوگوں کو قربان کر رہے ہیں۔ پاکستان کے عوام اور سیاسی جماعتیں انتخابات چاہتی ہیں مگر کچھ قوتیں ایسا نہیں چاہتیں جس کی وجہ سے آج کچھ لوگ اصلاحات کا نعرہ لگا رہے ہیں اور آنیوالے دنوں میں معاملات مزید خراب ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ عمران خان اور طاہر القادری ’اُن‘ کے اشاروں پر چل رہے ہیں اور ”بھائی“ تو پہلے ہی ”اُن“ کے ہیں۔