انتخابی اصلاحات کے لئے لانگ مارچ کا فیصلہ حتمی ہے: طاہر القادری


لاہور (آئی این پی) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ پروفےسر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان اور اسلام کے لئے زندگی سمےت سب کچھ قربان کرنے کو تےار ہوں، مطالبات پورے نہ ہونے پر انتخابی اصلاحات کے لئے لانگ مارچ کا فےصلہ حتمی ہے، مطالبات کی منظوری تک 40 لاکھ افراد کی عوامی پارلیمنٹ اےک قدم بھی پےچھے نہےں ہٹے گی۔ مک مکا¶ کی سےاست نے ہمےشہ پاکستان کو تباہی کا شکار کےا ہے مگر اب کسی صورت اےسا نہےں ہونے دےنگے، ہم آئین سے ہٹ کر کسی اصلاحات کی بات کر رہے ہیں اور نہ ہی طوےل ترےن نگران حکومت چاہتے ہےں پاکستان اور بھارت کے درمےان تمام مسائل مذاکرات کے ذرےعے حل ہونے چاہئیں۔ ڈرون حملے حکمرانوں کی مرضی سے ہو رہے ہےں، پاکستان کی داخلی اور خارجی پالےساں آزاد نہےں اور فےصلے پارلےمنٹ کی بجائے کہیں اور ہوتے ہےں۔ اپنے اےک انٹروےو مےں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عام انتخابات ملتوی کروانا ہمارا ایجنڈا نہےں ہے، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں آئین مکمل طور پر بحال اور حقیقی جمہوریت قائم ہو کیونکہ اس کے بغیر ملک کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور ڈرون حملوں کے خلاف ہیں ان کو روکنا چاہتے ہیں اور اس بات مےں اب کوئی شک نہےں کہ ڈرون حملے حکمرانوں کی مرضی سے ہو رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات کے لئے فوج کی نگرانی میں انتخابات اور پولنگ سٹیشنوں پر سیاسی جماعتوں کے کارندوں اور امیدواروں کے داخلے پر پابندی ہونی چاہئے تاکہ کسی قسم کی دھاندلی نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں فوجی مارشل لا کے خلاف ہوں اور ہمیشہ اس کی مخالفت کی ہے لیکن میں یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی مک مکا کر کے ملک میں سیاسی مارشل لگائے گا ہم اسے بھی تسلیم نہیں کریں گے ہم اس ملک کو صرف صرف آئین کے مطابق ہی چلانا چاہتے ہےں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...