اسلام آباد (ثناءنیوز) انصارالامہ پاکستان کے امیر و دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہا ہے کہ حکومت تحریک طالبان کی طرف سے امن کی پیشکش کو قبول کرے اگر امریکہ افغانستان میں طالبان سے مذاکرات کر سکتا ہے تو ہمیں بھی اپنی قوم اور ملک کے مفاد میں مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئے اے این پی ماریں گے یا مر جائیں گے کا نعرہ لگا کر روشن خیال انتہا پسندی کو فروغ دے رہی ہے۔ بھارت میں جنسی زیادتی کا شکار لڑکی پر میڈیا اور نام نہاد سول سوسائٹی کی خاموشی منافقت پر مبنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس کے بعد واپس اسلام آباد پہنچنے پر ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔